زلزلہ:بھاری مقدار میں ریت مٹی تربیلا بجلی گھر کے یونٹوں میں داخل پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

Nov 05, 2015

تربیلا (آئی این پی) زلزے کے بعد تربیلا جھیل سے بڑی مقدار میں سرنگوں سے جانے والی سلہٹ تربیلا بجلی گھر کے پیداواری یونٹوں کے لئے خطرے کا باعث بن گئی ،یونٹوں کو نقصان پہنچے کا اندیشہ،تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتا یا کہ 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے جہاں پر ایک طرف تو صوبے کے پی کے کے علاقوں میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے تو دوسری طرف ملک کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبہ تربیلا بجلی جس سے تین ہزار چار سو 78میگاواٹ بجلی حاصل ہوتی ہے کہ پیداواری یونٹوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زلزے کے بعد بڑی مقدار میں تربیلا جھیل سے سلہٹ(گاڈ)تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 1 پر ایک سے لے کرچار ، سرنگ نمبر 2پانچ سے لے کر دس اور سرنگ تین پر گیارہ سے لے کر چودہ تک یونٹ نصب ہیں کے ذریعے بڑی مقدار میں سلہٹ داخل ہوئی ہے ۔جو پیداواری یونٹوں کے لئے نقصاں دہ ثابت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پید اہو گیا ہے ۔سلہٹ یونٹوں کی پیداواری صلاحیت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کہ چند روز قبل تربیلا بجلی گھر کے 470میگاواٹ بجلی کی پیدوار کے حامل یونٹ نمبر چودہ کے ریلیف وال سے بڑی مقدار میں سے سلہٹ(مٹی و ریت) کو اخراج ہوا تھا ۔جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیگر یونٹ بھی متاثر ہورہے ہیں۔بڑی مقدار میں آنے والی سلہٹ کا تربیلا ڈیم کے جنرل منیجر کے نوٹس میں ہے۔موجودہ اس سنگین مسئلہ کے حوالے سے موقف معلوم کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تو کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں