پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کل لاہور میں ہوگا

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں کاروباری مواقع پربین الاقوامی سیمینار کل لاہور میں شروع ہو گا۔ دو روزہ عالمی سیمینار میں پاکستان سمیت چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک سے سرمایہ کار ، تاجر ، صنعتکار ، مالیاتی اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ سیمینار سے صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے اور سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے معاشی استحکام اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری کے خاتمہ اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مدد ملے گی-کاروباری مواقع پر بین الاقوامی سیمینار میں توانائی، انفرسٹراکچر، ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ ، انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ، معدنیات و کان کنی ودیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے لئے مفاہمتی قراردادوںپر دستخط کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن