نان لسٹڈ کمپنیاں دسمبر کے آخر تک اپنی ویب سائٹ کا قیام یقینی بنائیں: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن

Nov 05, 2015

لاہور ( کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان نے چار سو چھیانوے نان لسٹڈکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کے احکامات کے مطابق رواں برس دسمبر کی آخر تک اپنی ویب سائٹ بنانے کو یقینی بنائیں ۔ قبل ازیں، ایس ای سی پی نے جولائی دس 2014ء کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام لسٹڈ و غیر لسٹڈ کمپنیوں کوپابند کیا تھا کہ وہ اپنے شراکت داروں، سرمایہ کاروں اور عوام الناس کو کمپنی کے مقاصد ، گورننس ، ڈائریکٹرز کے انتخاب اور فنانشل پوزیشن کے بارے میںمعلومات کو آگاہ رکھنے کے لئے کمپنی کی فنگشنل ویب سائٹ تشکیل دیں۔ ایک دوسرے نوٹیفیکیشن کے ذریعے کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام ’ جمع پونجی ‘ کے ویب سائٹ کا لنک بھی فراہم کریں۔

مزیدخبریں