نئی تجارتی اور آٹو پالیسی میں تاخیر تشویشناک ہے: عرفان اقبال شیخ

Nov 05, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے تجارتی پالیسی اور نئی آٹو پالیسی کی تاخیر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر تجارت خرم دستگیر سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی تجارتی وآٹو پالیسی جلد سے جلد جاری کریں۔تاکہ صنعتکار اپنی پیدوارکو وسعت دے سکیں ۔وہ گزشتہ روز پیاف کے سیئنر وائس چیرمین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔مذکورہ پالیسیز کا اعلان جولائی میں ہونا تھا مگر ابتک نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے برآمدات میں کمی آئی ہے ۔ گیس کی فراہمی اور توانائی بحران کا حل اور صنعتکار دوست پالیسیاں مرتب کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ ٹیکسٹائل کاشعبہ بھی بری طرح متاتر ہو رہا ہے۔جس کی بڑ ی وجہ اس سیکٹرمیں کسی وزیر کا نہ ہونا ہے۔سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2012-13 کے مالی سال میںتجارتی برآمدات کا جحم 24515ملین ڈالر تھا۔اور پھر2013-14 میں 25110 ملین ڈالر ہو گیا۔ اور پھر2014-15میں برآمدی حجم کم ہو کر 23885ملین ڈالرہو گیا جوکہ تشویش کا باعث ہے۔ حکومت نے پالیسی میں برآمدات کا ٹارگٹ آئندہ تین سال کے لیے35 ارب ڈالر رکھا ہے یہ اسی وقت پوراہو سکتا ہے جب مکمل دستیاب ذرائع انڈسٹری کو دیئے جائیں۔

مزیدخبریں