4 ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 11.398 ملین ٹن ہو گئی

Nov 05, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 11.398 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جب کہ یہ فروخت گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 10.981 ملین ٹن تھی۔ اس طرح 3.79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران مقامی فروخت 9.37ملین ٹن تھی جب کہ جولائی-اکتوبر 2014 کے دوران یہ فروخت 8.192ملین ٹن تھی۔ روا ں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مقامی فروخت میں 14.38فی صد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ آٹھ برسوں میں سیمنٹ کی کھپت میں تیز ترین اضافہ ہے۔اس عرصے کے دوران برآمدات 2.028 ملین ہوگئیںجبکہ گزشتہ برس برآمدات 2.790 ملین ٹن تھیں ا س طرح اس ضمن میں 27.31 فیصد کمی واقع ہوئی۔سیمنٹ برآمدات میں کمی کی وجہ سے جولائی تا اکتوبر2015ءمیں سیمنٹ انڈسٹری کی افزائش 3.79 فیصد تک محدود رہی۔جولائی تا اکتوبر 2015ءسیمنٹ زون کی بنیاد پر نارتھ زون کی مقامی فروخت 7.803 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی مدت سے 13.65 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدات نارتھ زون کی کم ہوکر 1.292 ملین ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25.85 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہےں۔ساﺅتھ زون میں مقامی فروخت میں زیادہ اضافہ ہوا۔گزشتہ برس جولائی تا اکتوبر 2014ءمقامی فروخت 1.325 ملین ٹن تھی جس میں 18.21 فیصد کا اضافہ ہوااور یہ بڑھ کر 1.566ملین ٹن ہوگئیں۔

مزیدخبریں