اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ضلعی انتظامےہ کی جانب سے تحصےل رےونےو کے دفاترز کو سےکٹر کچہری سے باہرمنتقل کرنے پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سےشن کورٹ سے رجوع کرلےا ہے ۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر سےد طےب اےڈووکےٹ کی قےادت مےں اےک وفد نے ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج کامران بشارت مفتی سے ملاقات کی اور انہےں ضلعی انتظامےہ اسلام آباد کی جانب سے تحصےل رےونےو کے دفاترز متبادل جگہ پر منتقل کرنے کے حوالے اپنے تحفظات کا اظہار کےا وفد نے سےشن جج کو بتاےا کہ مذکورہ دفاترز ججوں کو چےمبرز کےلئے کمرے دےنے کے نام پر کےے جارہے ہےں حالانکہ اس مےں کوئی صداقت نہےں ہے جس پر سےشن جج کامران بشارت مفتی نے چےف کمشنر سے رابطہ کرکے اس معاملے کو فوری طورپر حل کرنے کی ہداےت کی ہے ۔ بعدازاں اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر سےد طےب اےڈووکےٹ نے نوائے وقت کو بتاےا کہ تحصےل رےونےو کے دفاترز ضلع کچہری کا حصہ ہےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنرز سمےت دےگر رےونےو کی عدالتوں مےں وکلاءنے پےش ہونا ہوتا ہے انتظامےہ کو اپنا فےصلہ فوری طورپر واپس لےنا ہو گا ۔
ڈسٹرکٹ بار کا تحصےل رےونےو دفاترزکچہری سے باہرمنتقل کرنے پر تحفظات کا اظہار
Nov 05, 2016