کوئٹہ + بولان + لہری + ڈبرہ بگٹی (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی دھماکے سے ریلوے ٹریک کے 8 سلیپر تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی اور کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں 1 سے3 گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچیں ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد ورفت کو بحال کر دیا ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلوچستان کے ضلع لہری میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بولان میں آب گم اور پیشی کے دوران ریلوے پولیس کے اہلکار ٹریک پر گشت کر رہے تھے کہ انہیں آب گم کے قریب ٹریک پر مشکوک چیز نظر آئی جس پر انہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرنٹیئر کور کے عملے کو طلب کیا جیسے ہی عملہ موقع پر پہنچا تو ٹریک پر نصب آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کے8 سلیپر تباہ ہو گئے دھماکے کے بعد اندرون ملک سے کوئٹہ آنے اور کوئٹہ سے جانیوالی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک لیا ایف سی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ تخریب کاری کا منصوبہ راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جانا تھا دھماکے سے ٹرین اور ایف سی اہلکار بھی محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک اور سلیپروں کی مرمت کی بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔ ریلوے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع لہری میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لہری کے علاقے تنیا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ادھر ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سڑک کنارے نصب5 کلو وزنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کرلی گئی۔ جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشت گرد قبائلی شخصیت کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔ لیویز ذرائع کیمطابق آواران میں سڑککنارے دھماکے میں ایک شخص ہلاکایک زخمی ہو گیا۔
بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بچ گئی، لہری: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
Nov 05, 2016