(نمائندہ خصوصی) بجٹ 2016-17 میں اٹھائے گئے اقدام کے نتیجے میں یکم دسمبر سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اس وقت سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کی جو شرح نافذ ہے اس کے مطابق فی ہزار سگریٹ کی قیمت 4 ہزار روپے زائد ہے تو اس پر 3436 روپے فی ہزار سگریٹ ایکسائز ڈیوٹی ہے جبکہ فی ہزار سگریٹ قیمت 4 ہزار روپے سے زائد نہ ہو تو اس پر 1534 روپے فی ہزار سگریٹ ڈیوٹی ہے جبکہ یکم دسمبر سے ایکسائز ڈیوٹی کے نئے ریٹ نافذ ہو جائیں گے جن کے مطابق اگر فی ہزار سگریٹ قیمت 4400 روپے فی ہزار سگریٹ ہو تو ڈیوٹی 3705 روپے فی ہزار سگریٹ کر دی جائے گی جبکہ اگر سگریٹ کی قیمت 4400 روپے فی ہزار سگریٹ سے کم ہو تو ڈیوٹی 1649 روپے فی ہزار سگریٹ ہوگی اس طرح یکم دسمبر سے سگریٹ کی خوردہ قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔