پیپلز پارٹی کا پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ جانے پر غور

Nov 05, 2016

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کا یہ فیصلہ سینٹ میں اعتزاز احسن کی طرف سے جمع کرائے گئے احتساب بل کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ صورتحال میں یہ تبدیلی گزشتہ روز اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سینٹ میں جمع کرایا جانے ولا بل واپس لینے پر غور جاری ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دی نیشن سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے غور ہورہا ہے اور آئندہ 24 گھنٹے میں کوئی اہم فیصلہ ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی۔ جب ان سے پوچھا کہ پہلا موقف کیوں تبدیل کیا جارہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال کافی حد تک بدل گئی ہے اور یہ تبدیلی سردار لطیف کھوسہ کی تجویز پر سامنے آئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں