لندن (بی بی سی) دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔ 'سپر مون' کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم یعنی 226000کلو میٹر ہو گا۔ خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ رواں برس پہلا سپر مون 16اکتوبر کو ہوا تھا‘ تیسرا اور آخری سپر مون 14دسمبر کو ہو گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر اتنے ’خوبصورت‘ چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25 نومبر 2034 تک انتظار کرنا ہو گا۔ سپر مون کا نظارہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق4:45 پر کیا جا سکتا ہے۔’سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا۔