کہوٹہ (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شرکاء نے’’ آئی لو یو ‘ وی لو یو وزیر اعظم ‘‘کی صدائیں لگا کر وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کا اظہار کیا تو وزیر اعظم بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آئی لو یو ٹو کہا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران کارکنوں کی طرف سے آئی لو یو اور وی لو یو کے نعرے لگائے گئے جس پر وزیر اعظم نے ساتھیوں سے پوچھا کہ کارکن کیا کہہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ شرکاء آپ سے محبت کا پیغام دے رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم نے بھی کہا کہ آئی لو یو ٹو مجھے بھی سب سے پیار ہے۔ اس پر لوگوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔