اردن : ائربیس کے مرکزی دروازے پر گارڈز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ‘ تین امریکی ٹرینر ہلاک

عمارت (اے ایف پی + رائٹرز) اردن کے جنوبی شہر الجفر میں ائربیس میں حفاظتی گارڈز کا امریکی ٹرینرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ٹرینر ہلاک ہو گئے۔ عرب ٹی وی نے اردنی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ الجفر میں شہزادہ فیصل ائربیس کے مرکزی دروازے پر پیش آیا۔ حفاظتی گارڈز نے امریکی ٹرینرز کو لانے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار سواروں نے رکنے کے بجائے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ گارڈز کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3 امریکی ٹرینرز موقع پر ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سے اردنی گارڈ بھی زخمی ہوا۔
اردن

ای پیپر دی نیشن