چلاس (آئی این پی ) ناران ویلی سے گلگت چلاس آنے والی موٹر کار بابو سر ٹاپ کے علاقے میں اچانک برف باری کے باعث پھنس گئی ، مسافروں کی جانوں کوشدید سردی کے باعث خطرہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر ظہور علی مری، ڈی ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کی پوری ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کےلئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ گئی ، امداد ی ٹیم نے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں موسم نے رت بدلی اور موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے لوگوں نے سردی سے بچاﺅ کیلئے گرم کپڑے اورکمبل استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔بارش کے بعد دھوپ نکل آئی جس سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔
برفباری