عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع

Nov 05, 2016

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب اسے فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو گئی جب کہ چند روز پہلے فلم کی ٹیم نے سکریننگ بھی کی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان کوکئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ کچھ مناظر دوبارہ شوٹ کیے جائیں لیکن اس بات کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا گیا۔یہ فلم پانچ سال سے مکمل ہے لیکن اسے کئی وجوہات کی بنا پرریلیزنہیں کی جا سکا۔

مزیدخبریں