کمالیہ: نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

کمالیہ/ پیر محل (نامہ نگاران) نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب، دھان اور مکئی کی فصل بری طرح متاثر ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق نہر پیرمحل ڈسٹری بیوٹری میں گا¶ں عنائت شاہ اور مگنیجہ کے قریب رات گئے پڑنے والے 40 فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے قریبی دیہات کی سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آنے کے ساتھ دھان اور مکئی کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ نہر کا پانی متعدد بستیوں میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شگاف کو پُر کرنے کےلئے محکمہ انہار کا عملہ مصروف عمل ہے۔ متاثرین حاجی عبدالسلام ،محمد اکرم محمد ارشد، غلام باری، محمد صدیق وغیرہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا ہے کہ گذشتہ رات 2بجے نہر میں شگاف پڑ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے کم و بیش 9مربعوں پر پھیلی ہوئی ہماری آلو، مونجی، مکئی اور دیگر مختلف فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ کا عملہ 16گھنٹے گزر جانے کے باوجود شگاف پر کرنے میں ناکام ہے۔ ہماری فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
شگاف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...