ٹیسٹ رینکنگ :یونس خان 2درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے

لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ‘ پاکستانی بلے باز یونس خان دو درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ کے مطابق بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے‘ ویسٹ انڈیز کے کریگ براتھویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بائولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بدستور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...