محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے فیفا نے ایران پر جرمانہ عائد کر دیا

Nov 05, 2016

زیورخ (سپورٹس ڈیسک )فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شائقین کو محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے بلند کرنے اور کالے کپڑے پہننے کے لیے کہنے پر ایران پر جرمانہ عائد کیا ہے۔تہران میں حکام نے شائقین سے کہا وہ میچ کے دوران فٹبال سے متعلق نعرے بازی کرنے کی بجائے محرم الحرام کے حوالے سے نعرے لگائیں۔ جنوبی کوریا کے کھلاڑی بھی میچ کے دوران ایرانی حریفوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بازو پر کالی پٹیاں پہنی۔فیفا نے ایران پر 37 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

مزیدخبریں