پنجاب ای پی آئی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبے میں اگلے پانچ سالوں میں چار نئی ویکسیئن متعارف کروانے کی تیاری

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت سلمان رفیق نے تکنیکی و طبی ماہرین سے کہا ہے کہ اگلے پانچ سالوںمیں پنجاب میں چار نئی ویکسیئنز متعارف کروانے کے لئے تکنیکی کام کو مکمل کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کے روز توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ روٹا ویکسیئن کے علاوہ خناق کی بوسٹر ڈوز، پیدائش پر ہیپاٹائٹس بی کا ٹیکہ، ڈی ٹی اور خواتین میں رحم کے زیریں حصخ کے سرطان کی ویکسیئنز پر کام کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن