وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے 26 ارب روپے جاری کردیئے

Nov 05, 2016

کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے لئے 26 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔ سٹیٹ بینک کو ری فنڈز کی ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ہے۔اس ضمن میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین اور یونائیٹڈبزنس گروپ کے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017کے نامزد صدراتی امیدوارزبیر طفیل نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے26 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے لئے جاری کردیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔زبیر طفیل نے بتایا کہ برآمد کنندگان کے اکاﺅنٹ میں آن لائن ری فنڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ4 ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کئے جائیں گے۔ سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی وجہ برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مزیدخبریں