ممبئی (نیٹ نیوز) بدنام زمانہ آئٹم گرل راکھی ساونت کو نریندر مودی کی ’’چمچہ گیری مہنگی پڑ گئی‘‘ وزیر اعظم کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جے پور کی عدالت نے شہری کی درخواست پر اداکارہ راکھی ساونت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ شہری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نے ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر والا کالے رنگ کا لباس زیب تن کرکے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کرکے بھارتی وزیر اعظم کے منصب کی توہین کی گئی لہٰذا اداکارہ کے اس عمل سے کروڑوں ہندوستانیوں کی دل آزاری ہوئی اور ان پر مقدمہ درج کیا جائے۔