حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مورخ عزیز علی شیخ نے اپنی تاریخ سے متعلقہ تصانیف کا مجموعہ ڈی سی او محمد علی رنداھاوا کو پیش کیا۔ اس موقع پر چودھری امتیاز علی تاج، رانا محمد سعید بھی موجود تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عزیز علی شیخ نے تاریخ حافظ آباد کے موضوع پر اپنی تصانیف کے ذریعے بڑے جامع انداز میں حافظ آباد کی تاریخ کو تحریری شکل میں محفوظ کیا۔ عزیز علی شیخ کے مطابق اُن کی تاریخ کی ایک کتاب بھارت سے بھی چھپ چکی ہے۔ڈی سی او محمد علی رندھاوا نے تاریخ حافظ آباد کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کوایک تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دیگر شعبہ جات کی طرح تاریخ کے شعبہ میں بھی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈی سی او نے تاریخی کتب تحفہ دینے پر عزیز علی شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا۔