دھرنا گروپ کو پاکستان کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی, عوام نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالفوں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ کردیا: شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کی گواہی عوام اور عالمی ادارے دے رہے ہیں۔ ساڑھے تین برس کے دوران فلاح عامہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا۔ موجودہ حکومت کے دور میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ عوام نے الزام تراشی، دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن