مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد ریس میں پینسٹھ گاڑیوں نے حصہ لیا. مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمدوالا میں تین روزہ تھل جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا تاہم آج ریلی کا آخری روز ہے۔ ریس کے شرکاء نے تین کلومیٹر ٹریک پر گاڑیاں چلا کر گاڑیوں کی صلاحیت جانچی۔ تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح ڈی ایچ اے کے پراجیکٹ منیجر بریگیڈئیر حماد نے کیا۔ جبکہ ریسر جعفر مگسی نے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی جبکہ ریلی میں سابق وفاقی وزیر جام کمال بھی حصہ لے رہے ہیں.