پشاور میں پولیس اسٹیشن خزانہ کی حدود رام کرشن میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دوسو پچیس گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں لیڈیز پولیس ،سراغ رساں کتوں کی ٹیموں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں اکتیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے.