سموگ کا معاملہ ہائیکورٹ جاپہنچا, فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست , سماعت پیر کو ہوگی

Nov 05, 2016 | 18:03

ویب ڈیسک

سموگ کے معاملے پرلاہورہائی کورٹ کا گرین بینچ بھی حرکت میں آ گیا فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے درخواست پر سماعت سات نومبر کو چیف جسٹس کریں گے،لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں سموگ پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کی جانب سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی،ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے گرین بینچ کو بھجوا دی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ درخواست پر سماعت سات نومبر کو کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے دوکروڑ سے زائد آبادی اس آلودگی سے متاثر ہو رہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں