بلاول بھٹو شادی کے سوال پر شرما گئے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اچانک ایک صحافی نے ان سے پوچھاکہ کیا آپ کو شادی کی آفرز آرہی ہیں اور کب تک شادی کررہے ہیں؟ جس پر بلاول نے شرماتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ ہاں شادی کیلئے بہت سی آفرز آرہی ہیں لیکن جو لڑکی مجھ سے شادی کرے گی اس کو میری دونوں بہنوں کو بھی راضی کرنا ہوگا کیونکہ یہ سب سے مشکل کام ہے جو لڑکی میری بہنوں کو راضی کرلے گی وہ بہت خوش نصیب ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ بہنوں کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کروں گا کیو نکہ میں اپنی بہنوں سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔