کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا چہلم امام حسین ؓ کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر خصوصی بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کا آغاز کردیا گیا مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام تیز کے ساتھ جاری ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر عزدران حسین کو بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا انہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور گلیوں محلوں میںصفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر عزدران حسین ؓ کی باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنا یا جائے۔