رائیونڈ اجتماع کے شرکاءکی واپسی‘ تین خصوصی ٹرینیں آج اندرون سندھ کیلئے روانہ ہوں گی

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز کی جانب سے رائے ونڈ اجتماع کے شرکاءکی واپسی کے لئے تین خصوصی ٹرینیں آج اتوار اندرون سندھ کے لئے روانہ ہوں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کے اختتام کے بعد حیدر آباد‘ سکھر‘ خیرپور کے لئے تین خصوصی ٹرینیں روانہ ہو گئیں جس کے لئے تمام متعلقہ ڈویژنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسی طرح 7 نومبر کو ننکانہ صاحب سے سکھر یاتریوں کے لئے بھی حیدر آباد‘ سکھر‘ خیرپور کے لئے تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
خصوصی ٹرینیں

ای پیپر دی نیشن