پشاور: ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 2 بچے جاں بحق، مقدمہ درج

پشاور (بیورو رپورٹ) ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کے پشاور کے علاقے فقیر آباد میں زکام کے علاج کی غرض سے بچوں کو نجی کلینک لایا گیا جہاں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے، انجکشن لگانے سے بچوں کی طبیعت بگڑ ی توایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔ غلط انجکشن لگانے کے جرم میں تھانہ فقیر آباد میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن