لاہور+ فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ تھانہ مصطفیٰ ٹائون کے علاقہ میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ میاں چنوں کا رہائشی 25 سالہ عزیز فیکٹری ملازم تھا عزیز بینک سے پیسے لیکر نکلا تو دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کا تعاقب کرتے رہے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہی اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی موبائل لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت کی جس پر دونوں ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی گولی لگنے سے عزیز شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو پیسے اور موبائل لیکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ مصطفیٰ ٹائون نے مقتول عزیز کے بھائی علی رضا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں نے تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں آفتاب کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں امجد کے گھر سے 2 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں کاشف کی فیملی کو یرغمال 5 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل تھانہ داتا در بار کے علاقہ میں نعمان کے گھر سے 2 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں شہباز کے گھر سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے چوہنگ میں نعمان شاہدرہ میں جمیل کی گاڑیاں اور باغبانپورہ میں شہباز، بھاٹی گیٹ میں یاسر، ستوکتلہ میں حارث، شادباغ میں اختر ماڈل ٹائون میں مجاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں ۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی جمال ٹائون میں ڈاکو عبدالرزاق کے اہلخانہ کو یرغمال بناکر ساڑھے تین لاکھ نقد، پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہاؤسنگ کالونی کے علاقے میں ڈاکو دکاندار کے گھر داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے افتخار احمد اور اس کے دوست شہباز کو روک کر لوٹ لیا موٹرسائیکل نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔