فیصل آباد: ہوا میں اچھالتے ہوئے 4 سالہ بچہ ماں کے ہاتھوں سے گر کر جاں بحق

Nov 05, 2017

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) کھیل کے دوران ماں کے ہاتھوں گرنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلزکالونی میں رہائش پذیر فیصل کی اہلیہ اپنے چار سالہ بیٹے نوازش کے ساتھ گھر میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ماں کی طرف سے ہوا میں اچھالے جانے والے بیٹے کو وہ پکڑ نہ سکی جس کے باعث کمسن بچہ گھر کے فرش پر سر کے بل گرنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

مزیدخبریں