ختم نبوتؐ پر قوم کو تقسیم کرنا درست نہیں، اگلے سال تک بجلی بحران پر قابو پالیں گے: احسن اقبال

Nov 05, 2017

نارووال (نامہ نگار )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا مسئلہ ہر مسلمان کے لئے اہم ہے، وہ مسلمان ہی نہیں جو نبوی کریمؐ کی ختم نبوت کی حرمت پر یقین نہ رکھے، اس مسئلہ پر ہمیں ملک کے اندر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ختم نبوت ایک غیر متنازعہ مسئلہ ہے اس مسئلہ میں تنازعہ پیدا کر کے ہم ختم نبوت کی حرمت میں مدد نہیں کر رہے بلکہ نقصان کر رہے ہیں،ختم نبوت کے مسئلہ پر قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، میرے وہ بھائی جو غلط فہمی پر مارچ کرنے جا رہے ہیںایسی کاروائیوں سے ملک کے اندر ختم نبوت کی مدد نہیں ہو گی، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اور خاص طور پر اسلا آباد کے اندر کوئی ایسی بد امنی پیدا ہو جسکی تصویریں لگا کر وہ پورہ دنیا کو بتا سکیں کہ یہ ملک غیر محفوظ ہے اور یہاں مذہبی قوتیں خطرہ بن چکی ہیں،ہمیں ایسی بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نادرا عثمان مبین، ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ، ضلعی چیئرمین احمد اقبال چوہدری و معزز ین بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سا ل پہلے دنیا ہمیں خطرناک ترین ملک قرار دیتی تھی اور آج ہمیں کوئی ملک خطرناک ملک کہہ کر انگلی نہیں اٹھا سکتا،اج پاکستان پر لوگ انگلیاں نہیں اٹھا رہے بلکہ سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آج کا پاکستان معیشت ، توانائی اور سکیورٹی کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ تمام سکیورٹی کے اداروں نے مل کر دہشت گردی کی جنگ کو جس انداز میں لڑا اس کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے افسوس اس بات پر ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کی تعریف کر رہا ہے مگر پاکستان کا مخصوص میڈیا رات آٹھ بجے سے لیکر 12بجے تک پاکستان کے بارے میں ڈپریشن پھیلا رہا ہے۔ دس برسوں میں سب سے زیادی شرح نمو حاصل کی،کراچی اور بلوچستان کا امن واپس آیا،دریائوں کا رخ موڑ کر بلوچستان کی بنجر زمین کو سیراب کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران مجھے ارسطو کہتے ہیں تو میں عمران کو ادب سے کہتا ہوں کہ اس ملک کی بیس کروڑ عوام ارسطو ہے جو جان چکی ہے کہ اس ملک کے مفاد کیلئے کون بہتر ہے اور آئندہ الیکشن میں یہی عوام مسلم لیگ ن کو دوبارہ منتخب کرے گی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرا نے ستر موبائیل گاڑیوں کو خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے اور آئندہ الیکشن تک سو مزید گاڑیاں حاصل کر لی جائینگی جسکے بعد ہر پاکستانی کا شناختی کارڈ بنایا جا ئے گا،ان کہا کہنا تھا کہ نادار کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولت میسر آسکے۔

مزیدخبریں