کراچی (سالک مجید) ریٹائرڈ سرکاری ملازم حکومتی پالیسی ساز اداروں کیلئے کھلا چیلنج بن گیا۔ حکومت سندھ کے ایک ریٹائرڈ ملازم کی چار بیویاں اور23 بچے ہیں۔ محکمہ بہبود آبادی عوام کو سمجھاتا ہے کہ کم بچے خوشحال گھرانہ۔ لیکن سرکاری ملازم نے یہ پالیسی نہ صرف رد کی بلکہ اسے غلط بھی ثابت کر دکھایا اور تمام بچوں کو پڑھایا لکھایا ہے اور اپنے گھریلوں معاملات بھی خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے۔ مذکورہ ملازم محکمہ صحت کا ریٹائرڈ سیکشن افسر اور کراچی کا رہائشی ہے۔