اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی اسلام آباد کے نائب صدر ملک جمشید چھری کے حملے میں زخمی ہو گئے، ملک جمشید کو پمز ہسپتال آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا۔ ملک جمشید کی خالت خطرے سے باہر ہے، ملک جمشید پر چھری سے وار مقامی طور پر ہونے والے جلسے کے اختتام پر ہوا۔