اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے صوبوں کی انسداد دہشت گردی کو اختیارات مل گئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے روابط کیلئے نیکٹا میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ غیرقانونی اداروں پر ہر قسم کی رقوم وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مدارس کو ملنے والے چندے کا آڈٹ کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا مدارس کے شراکت اداروں اور چندہ دینے والوں کی سخت نگرانی ہوگی۔ برانچ میں بنکنگ کی نگرانی کیلئے پالیسی سٹیٹ بنک کو بھجوا دی گئی ہے۔