لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک اور لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے غلام جیلانی پارک میں لبارڈ میلہ 2017ء کا افتتاح کردیا ۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹہ کے قانون پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے ۔