منڈی بہاالدین (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے بچپن کے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے نکل گئے۔اسٹیڈیم میں اپنی گھومتی گیند سے بلے بازوں کی گلیاں اڑانے والے اور شائقین کو محفوظ کرنے والے حسن علی نے خود ہی بلا سنبھال لیا۔حسن علی اپنے بچپن کے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے منڈی بہاالدین کے اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے بولنگ کی بجائے بیٹنگ کی اور خوب چھکے چوکے بھی لگائے۔حسن علی کے ساتھ کھیلنے پر ان کے دوست کافی خوش دکھائی دیئے اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا۔اس موقع پر حسن علی میڈیا سے دور دور ہی رہے اور بیٹنگ کے بعد آٹ ہوکر بھی پویلین آنے کے بجائے گرانڈ میں ہی موجود رہے۔قومی ہیرو کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بچے بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے شہرت پانے والے حسن علی اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بولر کی پوزیشن پر ہیں۔