واشنگٹن ( آن لائن )فوجی عدالت کی توہین پر گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈیئر کو 2 دن بعد رہا کردیا گیا۔گوانتامو میں وکلائے صفائی کے انچارج بریگیڈیئر جنرل جون بیکر نے جج کا حکم ماننے سے انکارکیا، جس پر انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 21 دن کوارٹرز میں بند کرنے کی سزا اور ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔پینٹاگون کے سینئر عہدیدار نے سزا کے 2 روز بعد ہی فیصلے پر نظرثانی ہونے تک بقیہ سزا موخر کردی، اپنے کمرے میں بند بریگیڈیئر کو فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت تھی۔
فوجی عدالت کی توہین پر گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈیئر 2دن بعد رہا
Nov 05, 2017