خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنمایونین کونسل پیرووال کے چیئرمین رائو فرقان احمد نے کہاکہ میاںنوازشریف نے وطن واپس آکر احتساب عد الت میں پیش ہوکرثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت آئین وقانون کا احترام کرتی ہے اس حوالے سے منفی پروپگنڈہ کر نے اورمیاںنوازشریف کے واپس نہ آنے کاتاثر دینے والوںکے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں ۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ 218کے معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کو مایوسی ہوگئی عوام باشعور اورباخبر ہیں۔