لاہور (پ ر ) سابق ایم پی اے الحاج طارق وحید بٹ کی رہائش گاہ پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر روایتی سہرا چڑھانے کے لیے پروقار تقریب ہوئی کی گئی۔جس میں ڈاکٹر لالہ عبدالرزاق، ڈاکٹر شفیق قمر،سعید پال، عامر اشرف پگانوالہ،نیاز محمود،سہیل بٹ سمیت دیگر زائرین نے شرکت کی۔حسین طارق بٹ نے اس کہا کہ میرے مرحوم باپ طارق وحید بٹ میری فیملی کو سرتاج الاولیائب حضور داتا گنج بخش سے خصوصی عقیدت ہے اور ہم گزشتہ تقریباً 40 سال سے ہر سال عرس پر انتہائی عقیدت و محبت سے مزار پر سہرا چڑھاتے ہیں۔ اولیاء اللہ اسلام کے ماتھے کا حسین جھومر ہیں۔
سابق ایم پی اے طارق وحید بٹ کی رہائشگاہ پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر تقریب
Nov 05, 2017