راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سموگ بڑھنے کے باعث اساتذہ اور طلبہ و طالبات کیلئے رہنماء اصول جاری کردئے ہیں جس کے تحت سکولوں میں کھڑکیاں دروازے بند رکھے جائیں کسی سکول میں پنکھا نہ چلایا جائے کم از کم آٹھ گلاس پانی پیا جائے آنکھوں میں سرخی آنے سے ڈاکٹر سے مشورہ کریں سکولوں میں کوڑا کرکٹ نہ جلایا جائے سائیکل اور موٹر سائیکلوں پر آنے والے طلبہ ناک پر ماسک پہنیں ہاتھ دھوتے رہیں ناک کو پانی سے صاف کرتے رہیں مٹی بٹھانے کیلئے پانی کا چھڑکائو کریں ۔