ڈاکوجنرل سٹور سے ایک لاکھ80 ہزار روپے، موبائل فون لوٹ کر فرار

راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے خیانت مجرمانہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے ہاتھ دھونے والے بھی تھانوں میں فریاد لے کر پہنچ گئے تھانہ صدر بیرونی کو بلال فاروق نے بتایا کہ ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں میں اپنے میزان جنرل سٹور رات کو بند کر رہا تھا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے ایک ڈاکو نے پستول نکال لیا دیگر ڈاکوئوں نے میرے جنرل سٹور سے ایک لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی اور میرا سام سنگ موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو سید واجد حسین شاہ نے بتایا کہ مری روڈ پر لاثانیہ ہوٹل کے سامنے کھڑی میری کرولاGli کار نمبرEF - 093 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو شہزاد احمد نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میری گرینڈی کار نمبرEH - 083 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو اسرار حسین نے بتایا کہ واران اڈہ کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIK - 9408 چوری ہوگیا تھانہ وارث خان کو محمد بلال ظہور نے بتایا کہ بینظیر بھٹو ہسپتال سے میرا موٹر سائیکل نمبرAPF - 125 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو بلال حسن نے بتایا کہ واران اڈہ سے میرا موٹر سائیکل نمبرNMR - 052 چوری ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو محمد عمران شاہد نے بتایا کہ پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر مجھے ایک کروڑ45 لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کردیا گیا تھانہ آبپارہ کو جاوید مسیح نے بتایا کہ جی سیون مرکز میں پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبر LR - 797 چوری ہوگیاتھانہ شمس کالونی کوبلقیس بی بی نے بتایا کہ گولڑہ موڑ پر زمین خریدنے کیلئے مجھے آصف ریاض نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا تھانہ آئی نائن کو محمد اشرف نوید نے بتایا کہ آئی ایٹ مرکز میں رفاقت علی نے سریا خریدکر مجھے 90 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا تھانہ مارگلہ کو محمد سلیم نے بتایا کہ ایف ایٹ مرکز میں مجھ سے ادھار لی گئی رقم واپس کرنے کیلئے جاید گل نے 58 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن