انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر منتخب، 4کھلاڑیوں کا آسٹریلوی کلبزمیں انتخاب فخرکی بات ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے ۔اس بات کا اعلان چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے لاہور میں انضمام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ لاہورقلندرزکےساتھ شامل ہونے پر فخر ہے،لاہور قلندرز کی سلیکشن ٹیم بہت کام کرتی ہے، ان کو مبارک ہو۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انضمام الحق نے کہا کہ چارکھلاڑیوں کا آسٹریلوی کلبزمیں انتخاب فخرکی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں35سال ہوگئے،لاہورقلندرزجیساکام نہیں دیکھا تھا،مجھے بھی لاہورقلندرزکی ٹیم کا حصہ بن کرسیکھنے کوملے گا۔انضمام الحق نے عثمان شنواری کی انجری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے عثمان شنواری کو ڈبل فریکچر بتایا ہے اور انہیں کم بیک کرنے میں 6 سے 8 مہینے لگ سکتے ہیں۔قبل ازیں چیئرمین لاہورقلندرزرانافوادکا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں لاہورقلندرزکابھی حصہ ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق سےلاہورقلندرزکا حصہ بننے کی درخواست کی تھی۔رانا فواد نے کہا کہ جوبچےہمارے سسٹم کاحصہ نہیں تھےوہ عاقب جاوید کی نگرانی میں آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے تمام انٹرنیشنل پلیئرزکوکھلایاجس کی خوشی ہے،قلندرزکے کھلاڑیوں کوکھیلتے دیکھاتوکلبزکاحصہ بننے کی درخواست کی،4کھلاڑیوں کوکلبز کی جانب سےکھنے کی پیشکش کی۔پریس کانفرنس میں سی ای او راناعاطف،ڈائریکٹرکرکٹ لاہورقلندرزعاقب جاویدبھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن