قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے ایک بار پھر فاٹا میں ہونے والی مردم شماری کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر بلاجواز ہے،فاٹا کے مستقبل کو سیاست کی نظر نہ کیاجائے ، مردم شماری حقیقی معنوں میں کی جائے۔ اپنی رہائیش گاہ پر فاٹا کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپا ﺅ نے کہا اسٹیبلشمنٹ فاٹا اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ نواز شریف، محمود خان اچکزئی اور جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کی حمایت نہیں کھونا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا تعین ریفرینڈم کے ذریعہ کیا جائے۔
فاٹا اصلاحات میں تاخیر بلاجواز ہے :آٓفتاب شیرپاﺅ
Nov 05, 2017 | 20:16