پشاور(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب ریجنل سیکرٹریٹ پشاور نے عبدالولی خان یونیورسٹی پبی کیمپس کے کوآرڈنیٹر کو جنسی ہراسیت کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا۔ عبدالوالی خان یونیورسٹی پبی کیمپس کی خاتون لیکچرار لیلیٰ جبران نے وفاقی محتسب ریجنل سیکرٹریٹ پشاور میںکیمپس کے کوآرڈنیٹر جنید اختر کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایت درج کی تھی جس پر ریجنل کمشنر بشیر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے پبی کیمپس کے کوآرڈنیٹر جنید اختر کو نوکری سے برخاست کردیا اور ساتھ ہی مجرم کو ڈھائی لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں جنید اختر کو کسی بھی سرکاری ملازمت کیلئے نااہل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خاتون لیکچرار کی شکایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پبی کیمپس کے کوارڈنیٹر کا تبادلہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ ایک مہینے پہلے بھی وفاقی محتسب ریجنل سیکرٹریٹ پشاورنے جنسی ہراسیت کے ایک کیس میں کڈنی سنٹر حیات میڈیکل کمپلیکس پشاورکے ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا اور ان سے ایک سال کی اینکریمنٹس کاٹنے کا بھی حکم دیا تھا۔
جنسی ہرا سگی برطرف