کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہماری ہار میں کراچی والوں کی ہار ہے کیونکہ کراچی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی اگر کراچی تبدیلی لا سکتا ہے وہ صرف و صرف پی ایس پی ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کراچی مسائل کو کیسے حل کرنا ہیں۔ پی ایس پی کے ایک نظریہ کے نام ہے جو مظلوم، محکوم عوام کے حقوق کے لئے جد وجہد کررہی ہے ہماری سیاست کا مقاصد اقتدار حاصل کرنا نہیں کیونکہ پی ایس پی مظلوم محکوم عوام کی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان اخیالات اظہار انہوں نے نارتھ کراچی کے ذمہ داران سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کی تکمیل کے حصول کے لئے کراچی کو تباہ برباد کر دیا گیاہے دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی کھنڈر بن چکا ہے اس دور جدید میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت سے بھی محروم اور بد بو دار پانی پینے پر مجبور ہیں،جگہ جگہ سیوریج کاپانی کھڑا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کراچی کا مقدر بن چکی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی ورادتوں اور مزاحمت پر قتل وغارت گری پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اورانتظامیہ اپنے تمام تر بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس اورمثبت حکمت عملی کے تحت کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور عوا م کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔انہوںنے گزشتہ روزشاہ فیصل کالونی کے رہائشی مقتول 20سالہ طالب علم سید زید رضا کو موبائل چھیننے کی مزاحمت کے دوران قتل کرنے پر افسوس اظہار کر تے ہوئے سید زید رضا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور مرحوم طالب علم کے لئے دعائے مغفرت فرمائے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سید زید رضا کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مصطفی کمال