عوام کے مفاد ات کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے آخری حد تک جائیں گے عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اوروزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کا خواب پورا ہوگا۔ مختلف وفود سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے اور ہماری حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کےلئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کر رہے ہےں اور فیصلے ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے اقدامات عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی جانب مثبت پیش رفت ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اورپاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔ وزیر اعظم کے 100روزہ ایجنڈے کی کامیابی سے تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ایجنڈے کی کامیاب تکمیل کے بعد عوام جلد پاکستان میںمثبت تبدیلی کو محسوس کریںگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا شفافیت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے۔ عوام کے مفاد ات کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختصر مدت میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کےے۔ عوام کے مسائل ان کی توقعات کے مطابق حل کرنے کےلئے جانفشانی سے کام کر رہے ہےں اور وزےراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ مزید براں وزیراعلیٰ نے آزادکشمیر اسمبلی کے ممبر سردار خالد ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...