اوچھے ہتھکنڈے منزل سے دور نہیں کر سکتے: ترجمان تحریک لبیک

Nov 05, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ثابت ہو گیا حکمران دلیل کے آگے نہیں ٹھر سکتے۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے ٹویٹر اکاﺅنٹ کو بند کروانے کی سفارش کرنے والے حکومتی ارکان کے فعل کی شدید الفاظ میں پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں علامہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بحال کیا جائے۔ اس ٹویٹر آئی ڈی سے پوری دنیا کے لاکھوں فالوورز حق گوئی کی اسلامی تعلیم لیتے تھے۔ ترجمان تحریک لبیک پیراعجازاشرفی نے کہا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ہماری منزل سے دور نہیں کر سکتے۔ پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کے نمائندہ غیرت حمیت سے بھرپور اسلامک گفتگو کرنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے ٹویٹراکاﺅنٹ کو بند کرنا تحفظ ناموس رسالت ختم نبوت اور اسلام و پاکستان مخالف بہت بڑی گہری سازش ہے جسکے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھتی رہے گی۔

پیراعجازاشرفی

مزیدخبریں