”خاندان کو خطرہ ہے“ آسیہ کے شوہر کی برطانیہ‘ امریکہ، کینیڈا سے پناہ کی درخواست

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ سے توہین رسالت کے جرم میں بری ہونے والی آسیہ مسےح کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے کہا ہے اسے اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔ میں برطانیہ کے وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں۔ اس نے برطانیہ کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا سے بھی مدد مانگی ہے۔
آسیہ مسیح شوہر

ای پیپر دی نیشن