قائد اعظم کپ:واپڈا کو شکست حبیب، بنک ٹیم قائداعظم ون ڈے کپ کی چیمپئن بن گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم کپ ون ڈیچ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حبیب بنک نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں حبیب بنک نے واپڈا ٹیم کو 62 رنز سے شکست دی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں واپڈا ٹیم کے کپتان سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حبیب بنک نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 291 رنز سکور کیے۔ زوہیب خان نے ناقابل شکست 68 اور رمیز عزیز نے 55 رنز کی اننگز کھیلی دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل نے 49، عمران فرحت نے 40 نمایاں رنز بنائے۔ واپڈا کی جانب سے باولنگ میں ارشد اقبال نے 2 جبکہ محمد عرفان، وہاب ریاض، خالد عثمان اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں واپڈا ٹیم 229 رنز کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ سلمان بٹ اور رفعت اﷲ کی نصف سنچریاں کسی کام نہ آئیں۔ محمد اخلاق نے 30 اور ایاز تصور 20 نمایاں رنز بنا سکے۔ حبیب بنک کی جانب سے باولنگ میں عماد بٹ نے تین، خرم شہزاد اور آغا سلمان نے دو دو جبکہ عمر گل اور زوہیب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ زوہیب خان کو میچ جبکہ سلمان بٹ کو سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ قائداعظم ون ڈے کپ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی احسان مانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...